Shop by Categories

Product Details

Shikwa Jawab E Shikwa
شکوہ جواب شکوہ

Original price was: ₨ 600.Current price is: ₨ 450./-

Writer : Allama Muhammad Iqbal

0ategory : Poetry

Page : 213

Binding : HArd Binding

Page Quality : Good

SHARE:

علامہ اقبال کی شہرہ آفاق نظموں میں سے ایک نظم “شکوہ” بھی ہے۔ جس کو ہم آفاقی ادب کی فہرست میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ نظم مسدس کی ہیئت میں لکھی گئی ہے ۔ اس نظم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو جتنی بار پڑھا جائے اتنی بار ایک الگ ہی لطف محسوس ہوتا ہے۔ نظم مسلمانوں کی حالت زار کو بیان کرتی اور خدا سے شکایتی لہجے میں ہم سخن ہے ۔ اسی لہجے کے سبب بعض مذہبی رہنماوں کو یہ اچھا نہیں لگا۔ اس لئے انہوں نے اس پر علامہ کو بہت تعن و تشنیع کی جس کی مدافعت کے لئے انہوں نے جواب شکوہ لکھا .جو یقینا شکوہ کا مرتبہ کم کرتا ہوا نظر آتا ہے اور اگر دونوں کا موازنہ کرایا جائے تو فنی و ادبی نقطہ نظر سے بھی شکوہ ، جواب شکوہ سے کہیں زیادہ آگے محسوس ہوتا ہے ۔ علامہ اقبال کی یہ دونوں نظمیں سخن سرایان ہند و پاک کے لئے بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ قوال و موسیقار نے الگ الگ انداز سے اس کو گایا ہے۔ شاید ہی علامہ کی اتنی طویل نظموں میں کوئی دوسری نظم ہو جس کو اتنا زیادہ گایا گیا ہو۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں علامہ کے چند ترانوں کو بھی جگہ دی گئی ہے جن میں حب الوطنی کے عناصر کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات بھی شامل کئے گئے ہیں۔

Related Products