Shop by Categories

Product Details

Kamyabi Kay 24 Asool
کامیابی کے 24 اصول

Original price was: ₨ 700.Current price is: ₨ 599./-

Kamyabi Kay 24 Asool

Writer : Masood Mufti

Category : SelfHelp

Page : 160

Binding : Hard Binding

Page Quality : Good

SHARE:

زندگی میں جو کچھ حاصل کرتے ہیں اس کا براہ راست تعلق آپ کی سوچ سے ہوتا ہے، اپنے خیالات اور سوچ کو بڑا کر لیں اچھا سوچیں، منفی خیالات اور ہار جانے کے ڈر کو ذہن سے نکال دیں، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ اچھا سو چو تو اچھا ہوگا۔

اعتدال کے ساتھ چلیں

زندگی میں اعتدال کا ہونا بہت لازمی ہے، ایک غلط یا جذباتی قدم آپ کی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے، ہر کام سوچ سمجھ کر کریں اور اصولوں کے مطابق کریں، زندگی میں پختہ ارادے اور اعتدال ہر مقصد میں آپ کو کامیاب کر سکتا ہے۔

اپنی ناکامی کو تسلیم کریں

زندگی میں کوئی بھی انسان پہلی دفعہ ہی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتا، ہر کامیاب انسان کے پیچھے کئی ناکامیاں، غلطیاں اور کہانیاں ہوتی ہیں، اپنی ناکامی کو تسلیم کریں اور اس پر پچھتا کر وقت ضائع کرنےسے بہتر ہے کہ اس بات کا اندازہ لگائیں کہ غلطی کہاں ہوئی اور دوسری بار کیا عمل نہیں دہرانا۔

آج کا کام آج ہی کریں

وقت کی قدر کریں ، آج کا کام کل پر ڈالنے کے بجائے اسے آج ہی انجام دیں اور کاہلی سے بچیں، اپ ٹو ڈیٹ رہیں اور کسی بھی موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، کسی کام کو چھوٹا نہ سمجھیں، ہر کام کو اہم سمجھ کر توجہ کے ساتھ انجام دیں۔

اپنے خیالات کو منفرد رکھیں

کسی کامیاب انسان کو دیکھ کر اس کی طرح ہی خود کو نہ ڈھال لیں، ہر کامیاب شخصیت کے معاملات حالات اور کہانی الگ ہوتی ہے۔ اپنے مقاصد اور منزل مقصود تک پہنچنے کا جائزہ  لیں ا ور ایک جامع منصوبہ بندی بنا کر آہستہ آہستہ آگے بڑ ھیں۔

مثبت رویہ اپنائیں

مثبت رویہ زندگی میں آپ کو وہ سب کچھ حاصل کرنے میں مدد کرے گا جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، مثبت انداز اور تحمل مزاجی سے کام لیں، ہر چھوٹے بڑے فرد سے ایک جیسا رویہ رکھیں۔

خود پر یقین رکھیں

خود پر یقین رکھیں، ناکامی کے خوف سے جان چھڑائیں اور یہ ذہن میں ہمیشہ رکھیں  کہ آپ سب کر سکتے ہیں، خود اعتمادی اور خود پر یقین ہونا کامیابی حاصل کرنے کے لیے لازمی ہے۔

سیکھتے رہیں اور آ گے بڑھتے جائیں

خود کو آزمائیں اور نئے تجربات کریں، یاد رکھیں زندگی کا سب سے بڑا رسک زندگی میں کوئی رسک نہ لینا ہے، تبدیلی سے گھبرائیں نہیں بلکہ اسے خوش آمدید کہیں، خود کو ہمیشہ متحرک اور مثبت رکھیں اور آگے بڑھتے جائیں، خود کو ہر وقت سیکھنے کے مراحل میں رکھیں۔70

Related Products