₨ 900 Original price was: ₨ 900.₨ 799Current price is: ₨ 799./-
Writer : Dr. Khalifa Abdul Hakim
0ategory : Poetry
Page : 455
Binding : Hard Binding
Page Quality : Good
علامہ اقبالؒ کا یہ کارنامہ ہے کہ انہوں نے مغربی فلسفہ ،مادرپدر آزاد تہذیب کے خلاف اعلان جنگ کیا،سب سے پہلے قدم اٹھانے کی جرا¿ت کی اور ملت اسلامیہ کو اس محاذ پر معرکہ آرائی کی رہنمائی دی،اس دور میںاسلام کو کھل کر اپنا دین کہنے کی عظیم مثال قائم کی،اقبال کی فکر ،ان کے توحید و رسالت پر مبنی فلسفہ ¿ خودی،فکر اور عشق حقیقی کے جذبات نے ایک ایسی فضا مہیا کی کہ جس میں اسلام کے آفاقی پیغام کو فروغ پانے کا موقع حاصل ہوا۔اسلامی فکر کے حامی افراد کو جرا¿ت اظہار اور اعتماد مہیا کر دیا۔
علامہ اقبالؒ کی فکر توحید اور عشق رسول اللہ سے جڑی ہوئی ہے انہوںنے اُمت محمدیہ کو یہ پیغام دینے کی مسلسل کوشش کی کہ اپنے آپ کو جانو اور پہچانو،اپنے آپ کو مایوسی اوریاسیت سے نکالو، اپنے آپ کو قائم کرو اور بحال کرو،اپنے آپ کو اللہ سے بغاوت کی فکر اورفلسفہ سے بچاو¿،اپنے آپ کو دوسروں سے منواو¿ اور اس سلسلہ میں جو بھی معرکہ لڑنا پڑے لڑنے کے لئے تیار رہو۔انہوں نے فکر دی کہ ہم نے اپنا وجود کھو دیا ہے اقدار ہمارا امتیاز ہیں،جس سے امتیازی وجود حیثیت پاتا ہے اس سے انحراف کرکے ذلت سے دوچار ہوئے۔اس لئے اپنے اعتقادات ،اپنے نظریات اپنے تاریخی تجربات،اپنے اصول و آئین ،اپنی روایات و اقدار،اپنا زاویہ¿ نظر،اپنے پیمانہ ہائے خیروشر،اپنی حدود حلال و حرام ،اپنے فنون لطیفہ کا مخصوص مزاج ، اپنی سیاسی ہیئت ،اپنا معاشی نظام عدل،اپنا تعلیمی نظام فکر،اپنا تصور ازواج و معاشرت اور اپنے معیار شرف کی طرف پلٹ کر عظمت رفتہ پا سکتے ہیں اس کی بازیافت کے لئے اقبال کا مشن اور جاندار فکر تھی،یہ ہی بازیافت اور فکر، پاکستان کی تشکیل اور دو قومی نظریہ کی بنیاد بن گئی۔
2023 © BOOKS HUBZ. All Rights Reversed.
WhatsApp us