₨ 500 Original price was: ₨ 500.₨ 399Current price is: ₨ 399./-
Writer :Krishan Chander
Category : Afsany
Page : 165
Binding : Hard Binding
Page Quality : Good
کرشن چندر اردو کے نامور ناول اور افسانہ نگار تھے۔ وہ اپنے معاصرین میں ایک خاص امتیازی اسلوب سے ممتاز نظر آتے ہیں۔ “گدھے کی سرگزشت ” ان کے مزاحیہ ناولوں میں سے ایک ہے جو پہلی بار رسالہ “شمع” میں قسط وار چھپا اور بعد میں کتابی شکل دی گئی۔ ناول کا مرکزی کردار ایک گدھا ہے جو عام آدمیوں کی طرح لکھتا ، پڑھتا، بولتا، دفتروں، کوٹھیوں کے چکر کاٹتا ہے، نیتاوں اور وزیروں سے ملتا ہے ، یہ ایک بے حد باشعور گدھا ہے ۔اسے ایسے لوگوں کی علامت کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جو دوسروں کی ضرورت اور مجبوری سے فائدہ اٹھا کر ان کا استحصال کرتے ہیں ۔ اس ناول میں مصنف کے مشاہدہ اور تخیل کی شادابی کے ساتھ ساتھ ان کی بے لاگ عقلیت پسندی اور بے داغ انسان دوستی نظر آتی ہے۔ اخبار میں گدھے کا انٹرویو چھپتا ہے ،اس کے بعد ایک سیٹھ جی انہیں اپنے گھر لے آتے ہیں، انہیں امید ہے کہ گدھا ان کو ٹھیکہ دلوا دے گا۔ یہی نہیں ، سیٹھ جی کی بیٹی کا رشتہ ان کو پیش کیا جاتا ہے،مگر جب سیٹھ جی کو لگا کہ ان کو ٹھیکہ نہیں مل سکتا تو گدھے کی جو درگت ہوئی ،وہ پڑھنے کے قابل ہے۔
2023 © BOOKS HUBZ. All Rights Reversed.
WhatsApp us