Shop by Categories

Product Details

Aap Istemal Ho Rahe Hain (How To Analyze People)
آپ استعمال ہو رہے ہے

Original price was: ₨ 300.Current price is: ₨ 270./-

Writer : Danial Spade

Translater: Arif Bashair

Category : Self Help

Page : 80

Binding : Hard Binding

Page Quality : Good

SHARE:

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کسی شخص کے ساتھ کسی مسئلے پر بات کرنے کے لئے بیٹھے، آپ نے بہت اعتماد کے ساتھ بات شروع کی ،لیکن ملاقات کے بعد آپ حیران پریشان یہ سوچ رہے تھے کہ آپ نے اس شخص کی بات کیوں مان لی ؟ کسی شخص سے آپ کی ملاقات ہوتی ہے، جس میں آپ اس کا کوئی کام کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ،لیکن بعد میں آپ حیران ہوتے ہیں کہ آپ نے اس کام کے لئے ہامی کیسے بھر لی ۔ اصل میں ہوا یہ ہے کہ آپ مینی پلیٹ ہوگئے ، یعنی کسی نے آپ پر اثر انداز ہوکر آپ کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کر لیا۔ یا تو آپ کے جذبات سے کھیل کر یا آپ کو بہلا پھسلا کر کسی نے آپ کو یا تو کسی بات پر یقین کرنے پر یا کسی بات پر عمل کرنے پر آمادہ کرلیا، حالانکہ شروع میں آپ اس کے لئے بالکل بھی راضی نہ تھے۔ گفتگو شروع ہونے سے پہلے آپ کو خود پر پورا یقین تھا ، لیکن درمیان میں آپ کو کچھ پتہ نہ تھا کہ آپ کیا کہنا چاہتے تھے۔ ملاقات کے بعد آپ ایک تھکے ہارے انسان تھے۔ مینی پلیٹ ہوتے وقت یوں لگتا ہے جیسے آپ کسی اور کے اختیار میں ہیں، اور آپ کو اپنی صلاحیتوں پر شک ہونے لگتا ہے ۔ مسلسل مینی پلیٹ ہونے سے آپ خود سے مایوس ہوجاتے ہیں ۔لیکن اگر آپ کو معلوم ہو کہ مینی پلیٹر کو کیسے پہچاننا ہے تو شاید آپ ان کے حربوں سے محفوظ روسکیں ۔ می پلیٹرز ( آپ کو استعمال کر نے والے ) آپ کے جذبات سے کھیل کر اور آپ کے تصورات کو بگاڑ کر آپ پر اثر انداز ہوتے ہیں اور آپ سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ وہ آپ کی کمزوریاں دیکھ لیتے ہیں اور کچھ تکنیکوں کے ذریعے آپ کو اس طرح استعمال کرتے ہیں کہ آپ کو بہت دیر بعد حقیقت معلوم ہوتی ہے۔۔۔
اس کتاب کا مطالعہ آپ کو یہ جاننے میں مدد فراہم کریگا کہ مینی پلیٹرز سے کیسے بچا جائے

Related Products