₨ 70 Original price was: ₨ 70.₨ 60Current price is: ₨ 60./-
سورۃ الفتح (سورہ نمبر 48) مدنی سورت ہے، جس میں 29 آیات ہیں۔ اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو ایک واضح فتح کی بشارت دی، جو اکثر مفسرین کے نزدیک صلح حدیبیہ ہے
آیت 1:
بیشک ہم نے آپ کو ایک کھلی فتح عطا کی
آیت 2:
تاکہ اللہ آپ کے اگلے اور پچھلے گناہ معاف فرما دے، اور آپ پر اپنی نعمت پوری کرے، اور آپ کو سیدھے راستے پر چلائے۔
آیت 3:
اور اللہ آپ کی زبردست مدد کرے
آیت 4:
وہی ہے جس نے مومنوں کے دلوں میں سکون نازل فرمایا تاکہ ان کا ایمان اور بڑھ جائے۔ اور آسمانوں اور زمین کے لشکر اللہ ہی کے ہیں، اور اللہ علم والا، حکمت والا ہے۔
آیت 10:
(اے حبیب!) بیشک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں، ان کے ہاتھوں پر (آپ کے ہاتھ کی صورت میں) اللہ کا ہاتھ ہے۔ پھر جس نے بیعت کو توڑا تو اس کا نقصان اسی کو ہوگا، اور جو اس عہد کو پورا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے، تو اللہ اسے بڑا اجر عطا فرمائے گا۔
آیت 18:
بیشک اللہ مومنوں سے راضی ہوا جب وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے، پھر اس نے ان کے دلوں کا حال جانا، تو ان پر سکون نازل فرمایا، اور انہیں قریب کی فتح عطا کی
نبی کریم ﷺ نے فتح مکہ کے سفر کے دوران اونٹنی پر سوار ہو کر سورۃ الفتح کی تلاوت فرمائی
اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو صلح حدیبیہ کے بعد فتح کی خوشخبری دی۔
یہ سورت مومنوں کے دلوں میں ایمان کی مضبوطی اور اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت کی امید پیدا کرتی ہے۔
2023 © BOOKS HUBZ. All Rights Reversed.
WhatsApp us