₨ 800 Original price was: ₨ 800.₨ 650Current price is: ₨ 650./-
Writer : Umera Ahmed
Category : Novel
Page : 184
Binding : Haed Cover
Page Quality : Book Paper
زیر نظر ناول 6 مختلف کہانیوں کا مجموعہ ہے جس میں “شہرِ زات ، کوئی لمحہ خواب نہیں ہوتا ، کوئی بات ہے تیری بات میں ، مٹھی بھر مٹی اور تیری یاد خار گلاب ہے” شامل ہے ۔ “میں نے خوابوں کا شجر دیکھا ہے” انسانی نفسیات کے متنوع پہلو ” محبت اور جنگ میں سب جائز ہے” کا اخاطہ کرتی ہے ۔ گھمنڈ ، دھوکہ دہی ، انا پرستی اور خود غرضی کہانی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ شمائلہ اپنے کزن عمر کی محبت میں پاگل ہو کر سازش کرتی ہے اور اس کے اور اس کی بیوی ثنا ءکے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرتی ہے۔ اُس کا دھوکہ گھوم کر اُسی کی طرف واپس پلٹ کر آتاہے ، اور شمائلہ بالآخر اپنے دھوکے کی بھاری قیمت ادا کرتی ہے۔ یہ کہانی سب سے پہلے شعاع ڈائجسٹ میں شائع ہوئی۔
یہ کہانی ان افراد کے بارے میں ہے جو سمجھتے ہیں کہ محبت میں سب کچھ جائز ہے ، یہاں تک کہ زندگی برباد کرنا یا دو دلوں کو الگ کرنا جیسے برے کاموں کا ارتکاب کرنا۔ شمائلہ کی زندگی نے جو سبق سکھایا ہے وہ یہ ہے کہ محبت کبھی خودغرضی کا تقاضا نہیں کرتی۔ یہ صرف قربانیوں ، اعتماد ، ایمانداری اور اپنے محبوب کی خوشی میں خوش رہنا چاہتی ہے۔ کسی اور کی زندگی کا پیار چھیننا اور محبت کے نام پر ان کی زندگیاں مسمار کرنا ایک کمزور شخص کی نشانی ہے۔
2023 © BOOKS HUBZ. All Rights Reversed.
WhatsApp us